وسینا( ویب ڈیسک) وسینا کے ایک پارک میں ڈانس کرتے ریچھ نے دیکھنے والوں کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کردیا۔اس ریچھ کو خصوصی طور پر ڈانس سکھایا گیا ہے جبکہ شہریوں سے ملنے جلنے سمیت انہیں تفریح فراہم کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اکثر بھالو انسانوں کو دیکھ کر اپنی راہ بدل لیتے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ریچھوں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور مختلف کمنٹس کے ساتھ ساتھ لیک بھی کر چکے ہیں ۔سوشل میڈیا پر صارفین اس ریچھ کو ’’ ڈسکوبھالو‘‘ کا خطاب بھی دے رہے ہیں۔ کئی کمنٹس میں اس ریچھ کو ٹریننگ دینے والوں کی بھی تعریف کی گئی ہے ۔