لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں وزیر اعظم عمران خان کا کبھی کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔ وہ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی سے گفتگو کر تے ہوئے گورنر نے کہا کہ کر پشن کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ۔حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دیوالیہ ہونے کاچانسلر وگور نر پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی نہ کر نے کا اعلان کر دیا۔ گور نر پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن یاسرہمایوں،چیئر مین ایچ ای سی فضل احمد خالد،صوبائی سیکرٹر ی فنانس اورصوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شر یک ہوئے ۔ گور نر پنجاب نے یونیورسٹی کے معاملے پرچیئر مین ایچ ای سی کے سر براہی میں کمیٹی بھی قائم کردی کمیٹی میں وائس چانسلر یو ای ٹی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی شامل ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی سٹاف کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی، بقایا جات بھی جلد ادا کئے جائیں گے ۔گور نر پنجاب نے شیخوپورہ کے قر یب ٹرین اور سکھ یاتریوں کی وین کے درمیان حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شر یک ہے ۔