کوپن ہیگن( ویب ڈیسک) ڈنمارک میں لیگو سے بنے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنے کئی منفرد اور دلچسپ شاہکار رکھے گئے ہیں۔ اس لیگو ایگزیبیشن میں ماہر آرٹسٹس کے لیگو سے تیار کردہ درجنوں منفرد شاہکار دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں تیار کرنے والے ماہر فن کاروں نے کئی وقت کی محنت اور مہارت سے ان فن پاروں کو تیار کرکے اس نمائش میں رکھا ہے ۔ اس دلچسپ نمائش میں لیگو برکس سے بنا ٹائپ رائٹر، میوزک بینڈ، بلڈنگ کے ماڈلز، ڈائینو سار، شیر و دیگر جانور کے ماڈل، کشتی سمیت خوبصورت فن پارے دیکھ کر شائقین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔