لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے ۔ وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کیلئے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff۔com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لوگ ان‘ کا انتخاب کریں۔ وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA کا انتخاب کریں۔اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ، لیجیئے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے ، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں ۔ جو پاس ورڈ کے بغیر ہی بآسانی کنیکٹ ہوجائیں گے ۔