لاہور(کلچرل رپورٹر)پاک بھارت کشیدگی پر ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سجل علی اور احد رضا میر مرکزی کردار کریں گے ۔سجل علی پاکستانی جبکہ احد رضا میر بھارتی شہری کا کردار کریں گے ۔حسیب حسن کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس سیریز’’دھوپ کی دیوار‘‘ کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جبکہ کاسٹ میں سمعیہ ممتاز،ثمینہ احمد،سویرا ندیم،منظر صہبائی،عدنان جعفر،زارا ترین،پارس مسرور،حماد صدیقی،عینی زیدی، رضا طالش اور زیب رحمٰن شامل ہیں ۔ویب سیریز کی کہانی دو ایسے ٹین ایجر( سجل علی اور احد) کے گرد گھومتی ہے جو راتوں رات امن کے خواہش مند ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ویب سیریز پلوامہ سمیت دیگر حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے جسکی ریکارڈنگ کراچی ،لاہور، سوات اور کشمیر میں کی جائے گی۔سویرا ندیم’’ دھوپ کی دیوار‘‘میں سجل علی کی والدہ کا کردار کریں گی ۔