لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان کی فیملی میں ننھے منے ’ملن‘ کا اضافہ ہوگیا۔ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لیے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام ’ملن‘ ہے ۔