کراچی(کامرس رپورٹر)اپریل 2018 کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں اپریل 2018 کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 21.39 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اپریل 2017 کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 17.47 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017 کے مقابلہ میں اپریل 2018 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 3.92ارب روپے یعنی 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔