اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شاہین تھری میزائل 2750کلومیٹرتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔تجربے کامقصدمیزائل نظام کی ڈیزائن اورتکنیکی جانچ تھا۔میزائل نے کامیابی سے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔ڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلانزڈویژن،کمانڈرآرمی سٹریٹجک فورسزکمانڈ،چیئرمین نیسکام،سائنسدان اورانجینئرزبھی میزائل تجربے کے دوران موجودتھے ۔صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں ،انجیئنرز اور قوم کو مبارکباد دی۔