لاہور(نیوز رپورٹر) ریلوے کی پانچ مسافر ٹرینوں کی ڈائننگ کاریں اور کچن پورشن 7 کروڑ 88 لاکھ 40 ہزار میں نیلام ٹینڈر کمیٹی نے منظوری کے لئے کیس ریلوے حکام کو بھجوا دیا۔چیف کمرشل مینجر ریلوے ، چیف مارکیٹنگ اور ایف اینڈ سی او پر مشتمل ٹینڈر کمیٹی کی نگرانی میں ڈائننگ کاروں کی فنانشل بڈز کھولی گئیں۔خیبر میل کی ڈائننگ کار 1کروڑ 20 لاکھ میں نیلام ہوئی۔عوام ایکسپریس کی ڈائننگ کار 1 کروڑ 85 لاکھ 10 لاکھ،کراچی ایکسپریس کچن پورشن 1 کروڑ 50 لاکھ 10 ہزار ، بزنس ایکسپریس کچن پورشن 1 کروڑ 98 لاکھ 10 ہزار روپے میں نیلام ہوئی، شاہ حسین ایکسپریس کی ڈائننگ کار کے لئے 1 کروڑ 35 لاکھ کی بڈ آئی،ٹینڈر کمیٹی کی سفارشات پر ڈائننگ کاریں نجی شعبہ کو الاٹ کرنے کی حتمی منظوری ریلوے حکام دیں گے ۔