لاہور(خبرنگارخصوصی)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب ، غیر اصلاح شدہ آبپاش کھالہ جات کو پختہ، غیر نہری علاقوں میں آبپاش سکیموں کی اصلاح اور بارشی پانی کو آبپاشی کے لئے جمع کرنے کے لئے تالابوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو اور کاشتکاروں کو ٹیل اینڈپر پانی دستیاب ہو سکے ۔