مکرمی !پانی کی اہمیت اور تصرف کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زمین کا ستر فیصد حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے یہ نہ صرف پینے اور زندگی کے لئے اہم ہے بلکہ کئی جانداروں کا اس کے بغیر چند لمحے زندہ رہنا بھی ناممکن ہے جیسے مچھلیاں ،دیگر آبی حیات اور آبی پودے وغیرہ۔ ہمارے ملک میں پانی اور صاف پانی کی مقدار بدستور کم ہوتی جا رہی ہے۔آبی الودگی سے پاکستان کو خطرات کا سامنا ہے جو بدستور انسانیت کی بربادی کا ساماں لئے رواں دواں ہے، جس سے ہماری زراعت، جنگلات و لائیو سٹاک ،آبی حیات بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے۔پینے کے صاف پانی اور آبی ذخائر میں کثافتیں و غلاظتیں ہونے کی وجہ سے مہلک بیماریاں تیزی سے سر اٹھا رہی ہیں۔ (امتیاز یٰسین )