لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 20ویں برسی منائی گئی۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیداا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن اور نوجوانی کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزاری۔ 1980 میں وہ 15برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔