کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کیا۔ کوئٹہ میں آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کی اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر ایک سال میں 630کلو میٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا کام شروع ہوچکا ہے اور 30کلو میٹر باڑ لگانے کا پہلا پیکج تیار ہوچکا ہے ۔ حکومت اور اداروں نے ملکر دہشت گردی کو شکست دی، اب دہشتگرد آتو سکتا ہے لیکن جا نہیں سکتا۔