کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی 21 ویں ائیرڈیفنس بٹالین کی افتتاحی تقریب اورماڑہ بلوچستان میں ہوئی،جسکے مہمان خصوصی کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے ،21 ویں ائیرڈیفنس بٹالین کا قیام ایک دہائی قبل منوڑہ کراچی میں کیا گیا تھا جسکا مقصد اہم ساحلی تنصیبات کو زمین پررہتے ہوئے فضائی نگرانی فراہم کرنا تھا،اس بٹالین کو اب اورماڑہ میں اسکی مستقل جگہ منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں سے وہ اپنی عملی ذمہ داریاں سرانجام دیگی،یہ بٹالین جدید ایئرڈیفنس ہتھیاراورسنسرزسے لیس ہے ،ائیرڈیفنس بٹالین کو اورماڑہ منتقل کرنے سے مغربی علاقوں بشمول سی پیک سے ملحقہ پراجیکٹس اورگوادرپورٹ کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔