لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اوربھارت کے درمیان آرم ریسلنگ تیسرا ٹاکرا رواں سال اکتوبر نومبر میں دبئی میں ہوگا۔ پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری قیصر خان کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت مقابلوں اورایشین آرام ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ فیصل خان، عمران قریشی، شیخ ظہیر بابر اور عمران بٹ کے ہمراہ قیصر خان نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں پاکستان آرم ریسلنگ ٹیم قازقستان کا دورہ کرے گی۔ قیصر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 9 سے 11 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں جینٹس، لیڈیز، یوتھ اور جونیئر کے 40 کیٹگریز میں مقابلے ہونگے ۔