لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں محمد عباس کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ آج سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بجے شروع ہوگا۔پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔