لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن اور ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سینٹروں سے فروخت آج شروع ہوگی۔ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے 500،ایک ہزار ، 2 ہزار ، 4 ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہونگے ۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں سیریز کا واحد ٹیسٹ 7 فروری سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا جہاں ٹکٹوں کی قیمت 100 اور 50 روپے رکھی گئی ہے ۔شائقین آن لائن ٹکٹwww.yayvo.comسے بک کروائے جاسکتے ہیں جبکہ ٹی سی ایس سینٹروں سے ٹکٹ خریدنے کے لیے قومی شناختی کارڈلانا ہوگا ۔