لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز ہوگیا ، پانچ سو روپے والے ٹکٹ کی زیادہ مانگ رہی،بعض سٹینڈز کے لئے پہلے میچ کے آن لائن ٹکٹ دستیاب تاہم اپ لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ مزید ٹکٹ دو دن بعد نجی کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچوں سے ملنے شروع ہو ں گے ۔ دو روز قبل پی سی بی نے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کلا اعلان کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز آن لائن ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دئے گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پلان کے مطابق بیس فی صد ٹکٹ فروخت کے لئے پیش گئے جبکہ مزید ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کئے جائیں اور باقی ٹکٹ شائقین کرکٹ مختلف مراکز پر جا کر خرید سکیں گے ۔ ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو تے ہیں لوڈ پڑ گیا اور 500 سو روپے والے ٹکٹس کی سب سے زیادہ مانگ رہی جس کے لئے شائقین کو آرڈر اپ لوڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بکنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔ یاد رہے کہ لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27جنوری کو ہوں گے ۔ اب بھی پانچ سو، ایک ہزار، دو ہزار اور چار ہزار روپے والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔