اسلام آباد (آن لا ئن) بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کے معاملے پر عالمی بینک حکام سے مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد امریکہ روانہ ہو گیا ۔ وفد قائم مقام انڈس واٹرکمشنر مہر علی شاہ کی زیر قیادت امریکہ گیا جس میں وزارت آبی وسائل سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہیں۔ وفد ورلڈ بینک حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پرمکمل عملدرآمد پر مذاکرات کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات میں بھارت کے متنازع آبی منصوبوں کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور پاکستان وفد کورٹ آف آربٹریشن کی تشکیل پر زور د یگا۔عالمی بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا ضامن ہے ۔