پشاور ( نیٹ نیوز) پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کوروناکے میدان میں بھی فاتح ٹھہرے ، چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ، اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔ مولانا غازی فضل رؤف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں، وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ریٹائرڈ فوجی