سنچورین(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا ۔ دونوں کے درمیان سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ شیڈول کے مطابق 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹونٹی سپرسپورٹس پارک پریٹوریا میں ہوگا ۔دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ہمارابرا دن گزر گیا ہے ، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ دوسرے میچ میں جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے ، مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی۔آج ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے ۔ قومی کپتان نے مزید کہاکہ دوسرے میچ میں فتح کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کو بھی دینا چاہیے ، مختلف پچ پر انھوں نے بہت اچھی بائولنگ کی۔دونوں ٹیموں میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا ۔