راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہو نے کا خدشہ،محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 دسمبر تک جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11 دسمبرخیبر پختونخوا کے اضلاع، کوئٹہ، زیارت، خضدار، سبی،اور اسلام آباد، راولپنڈی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، 12 دسمبر بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پرگرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، 13 دسمبر بالائی خیبر پختونخو ہ ، اسلام آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔