لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اورسری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹونٹی 20 میچوں کی سیریزکے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔دونوں ٹیموں میں ایک روزہ اورٹونٹی میچوں کی سیریز27 ستمبر سے 9 اکتوبرتک ہوگی۔ شائقین بڑی تعداد میں کوریئر کمپنی کی برانچزسے میچز کی ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ کرکٹ شائقین کی 500 مالیت کی ٹکٹوں میں زیادہ دلچسپی نظرآرہی ہے ۔ ایئر پورٹ پر ٹیم کی آمد سے قبل سخت چیکنگ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین فرائض سر انجام دیں گے ۔کراچی میں ہورہی ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کی قیمت بالترتیب 500، 1000، 2000 اور 3000 ہزار رکھی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹس 500، 1500، 3000 اور 5000 روپے کے رکھے گئے ہیں۔