لاہور(نمائندہ خصوصی سے،کرائم رپورٹر )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے سربراہ کو منظور شدہ نفری کا پلان بھجوا دیا گیا ، پنجاب کانسٹیبلری کی 60ریزویں اور 70ایلیٹ فورس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے جائیں گے ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے مراسلہ آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 7دسمبر سے 16دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ سیریز منعقد ہو رہی ہے ۔