لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کو عالم اسلام میں ممتاز حیثیت ہے ، پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے اور وحدت اور اتحاد کا مرکز مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ ہے ۔ پاکستان کے تمام اسلامی اور عرب ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ پوری امت مسلمہ کیلئے ارض حرمین شریفین کا امن و استحکام اہم ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو 90 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔