ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے افواج پاکستان کی وجہ سے ہم سکون کا سانس لیتے ہیں پاک فوج کے جوان ہمارے مجاہدین ہیں کچھ لوگوں نے فوج کو خراب کرنے کی کوشش کی اوورسیز پاکستانی بھی ہماری فوج کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ گزشتہ روزملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں تقسیم کرنے کی سازشیں کرتا رہتا ہے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں انڈیا کا امن ہمارے ہاتھ میں ہے انڈیا کو سمجھ آ گئی ہے پاکستان نے پوری دنیا کو بچایا ہے عمران خان نے سمجھداری اور تحمل کا مظاہرہ کیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ، ضیاء الحق اور نواز شریف کو جاتا ہے امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کے لیے جنگوں کو بڑھاوا دیتا ہے پاکستان کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے ۔