لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمر ا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ 27فروری کا دن تاریخی حیثیت کا حامل ہے ،اس دن ہماری پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے دو بھارتی طیارے گرائے ،الحمراء آج ’’ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے ایک سال مکمل ہونے پر بھرپور تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے ،اس موقع پر نمائش،ڈرامہ اور واک کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنی حدود کا تحفظ اور دفاع کرنا جانتی ہے ،تمام پروگرامز کا مقصد پاک فوج کے بہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرناہے ۔اس موقع پر نمائش کا انعقاد 3:30بجے ،ڈرامہ 4:00بجے جبکہ واک 4:30بجے ہوگی۔ڈرامہ’’ ہم سے نہ ٹکرانا‘‘میں دنیا کی عظیم ترین پاکستانی فوج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو دیکھایا جائیگا۔