لاہور(پ ر ) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا ، چیئرمین حاجی فدا حسین ، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، نائب صدر نعمت اللہ جان نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ پاکستانی کمیونٹی کی رہنماوں نے پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات اور چائنہ میں پاکستانیوں کیلئے کورونا وبا سمیت ہر مشکل میں مدد اور تعاون کے جذبے کو سراہا ۔