لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک ہیرو ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ کی تقریب 25 اگست کو منعقد ہو گی۔ تقریب میں پاک ہیرو ہاکی کلب کے روح رواں مجید بھٹی کی لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر دو نمائشی ہاکی میچ بھی کھیلے جائیں گے ۔