اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث بھارت کے مزید 2جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشت گردی کرائی، بھارتی جاسوس 13جولائی کو مستونگ میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہیں اور یہ جاسوس د ہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے ۔ذرائع وزرات داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ د یئے ۔