مانچسٹر ( نیٹ نیوز) برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد سابق رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے برنلے کے میئر منتخب ہوگئے ، واجد خان اور اُن کی اہلیہ انعم ایک سال کے لیے بطور میئر اور میئرس اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ، برنلے کے سب سے کم عمر ترین میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عوامی تقریب نہ ہوسکی لیکن واجد خان نے آج ورچوئل حلف اٹھالیا، ملک بھر میں وہ پہلے میئر ہیں جنہوں نے ورچوئل حلف اٹھایا ، واضح رہے واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں، جس پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ۔