اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) پاکستان ہوم پلیٹ فارم سے 2 ہزار طالبعلموں کو مفت سرٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں گے ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پایا گیا۔ پاکستان ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفکیشن کی فراہمی طلبا کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے اہم قدم ہے جس کے بعدپاکستان موثرممالک کی فہرست میں آگیا۔ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبا کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا جس میں پروڈکٹیویٹی ، کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ کوویڈ 19 کے دوران گھر رہتے ہوئے طلبا باآسانی اپنی پسندکی ٹیکنالوجی کا انتخاب کرسکتے ہیں اپنے گھر سے ہی آن لائن امتحان بھی دے سکتے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین شراکت داری پر کہاکہ مائیکرو سافٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ، ایچ ای سی اعلی تعلیم میں ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا ئے گی ۔کنٹری ایجوکیشن مائیکرو سافٹ پاکستان مسٹر جبران جمشاد نے کہا کہ مائیکرو سافٹ سرٹیفیکیشن پروگرام میں آپ جس طرح کی مہارت سیکھ سکتے ہیں اس کی مدد سے آپ موجودہ اور ممکنہ کام نمٹا سکتے ہیں۔