شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عرفان جونیئر نے صفدر آباد میں منعقدہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر احسان الٰہی ظہیر بھی موجود تھے ، تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان جونیئر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے۔