ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے درخواست نہیں دی اور وہ اس دوڑ میں شامل نہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک ہیسن نے صرف بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی تھی۔ہیسن نے چھ سال تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ۔