کوئٹہ(آن لائن)پاکستان کے پارلیمانی وفدنے ایران کا دورہ کیا۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی بھی شامل ہیں۔ پاکستانی پارلیمانی وفد نے ایرانی حکومت کے کامرس اینڈ ٹریڈ کے وزیر رضا رحمانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی لسبیلہ/ گوادر اسلم بھوتانی نے ایرانی منسٹر کامرس اینڈ ٹریڈ رضا رحمانی سے مکران بارڈر تجارت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی رکن قومی اسمبلی لسبیلہ/ گوادر اسلم بھوتانی نے مکران بھر میں بجلی کی شارٹ فال کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ایم این اے گوادر نے کہا ہے کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ایرانی کمپنی کی جانب سے مکران کی بجلی کی میگا واٹ کم کردی جاتی ہے ، بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہوجاتی ہے جس سے مکران بھر کے لوگوں کو شدید مشکلات و تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایرانی وزیرِکامرس اینڈ ٹریڈ *رضا رحمانی* نے ایم این اے لسبیلہ/ گوادر *اسلم بھوتانی کویقین دہانی کرائی کہ وہ مکران بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے وہ ایرانی بجلی کمپنی کے حکام سے بات چیت کرے گا۔