مکرمی !ہمارے معاشرے میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور تو پیداہو چکا ہے لیکن اردو زبان میں نہیں بلکہ انگریزی زبا ن میں جبکہ ہمیں تعلیم اپنی قومی زبان میں حاصل کرنی چاہیے۔ ہیاں تک کہ نجی تعلیمی اداروں میں تو اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا تصورہی ختم کردیا ہے۔ ہر طرف انگریزی زبان کوہی فروغ دیا جارہا ہے جبکہ اردو ہماری قومی شناخت اور زبان ہے۔ماضی میں اردو زبان میں کتب کی نشرو اشاعت اتنی نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہر جدید کتب اردو زبان میں موجود ہے ۔جیسے طبیات، کیمیاء ، اور بیا لوجی وغیرہ لیکن یہ صرف سرکاری اسکولوں تک ہی محدود رہ گیئں ہیں۔ اگرہم بیرونِ ممالک کو دیکھیں تو وہ اپنی قومی زبان کو اہمیت سب سے زیادہ دیتے ہیں مثال کے طور پر کنیڈا، فرانس ، اور کئی ایسے ممالک اور بھی ہیں۔ جہاں تعلیم اپنے ملک کی قومی زبان میں دی جاتی ہے بٰسبت انگریزی زبان مین تعلیم حاصل کرنے والوں کی۔ جب کہ انگریزی زبان تو عالمی زبان ہے لیکن وہ اپنی زبان کی تعلیم کو زیادہ فوقیت دے رہے ہیں۔ا بٰ پاکستان کو اپنی قومی زبان پر توجہ دینی چاہیے ہمیں قومی زبان میں ہی تعلیم حاصل کرنی چاہئے کیونکہ اردوزبان ہماری پہچان ہے۔ ( حرا نثار کراچی)