ڈیووس(رائٹرز) افغان صدر اشرف غنی نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اب بھی طالبان کی مدد کرنے والے دہشتگرد گروپ کو ٹھکانے فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں تعمیری رابطے رکھنے چاہئیں تاکہ پاکستان اور طالبان کے درمیان تعلق ختم ہو۔انہوں نے کہا امریکہ، طالبان مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی، ہم چاہتے ہیں پہلے جنگ بندی ہو، پھر ہم مذاکرات میں شامل ہوں، طالبان کو سیاسی عمل کو قبول کرنا چاہئے ۔