اسلام آباد (لیڈی رپورٹر، این این آئی)ماحولیات سے متعلق کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو اقوام متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کرلیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے ملک کی نمائندگی کی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سمیت 6 اہم ترین کمیٹیوں کا ممبر ہوگا۔