نیویارک(ندیم منظور سلہری) امریکہ کے معروف فوربز میگزین نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ اپنے آئی آٹی سیکٹر کی جانب راغب کرنے کے لئے اہم اقدامات کر رہا ہے ،امریکی سرمایہ کار سوچ رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے کئی گنا منافع کما سکتے ہیں اور اس سے چھوٹی صنعتوں کو بھی پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا، گزشتہ دنوں سیلیکون ویلی میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے اپنے ملک کی آئی ٹی سیکٹر میں متعارف کرائی گئی کئی ترجیحات کے بارے میں امریکی سرمایہ کاروں کو بتایا ،اس کانفرنس میں پاکستان کے کئی نامور افراد نے بھی خطاب کیا اور وہ دوسروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کرشماتی شخصیت کا بھی عمل دخل ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب رُخ کرنے کے بارے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔