اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور روس نے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کرلیا اور 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل کرلیا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی ہے جس کے بعد پاکستان میں 8 ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔