اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) سری لنکن بیٹسمین دھننجیاڈی سیلوا نے کہاہے کہ پاکستان میں کھیل کر اچھا لگا ،وکٹ فاسٹ بائولر کیلئے اچھی تھی ، ہمارے لئے کافی ٹف تھی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچ فاسٹ باؤلر کے لیے اچھی تھی، ہمارے لیے کافی مشکل صورتحال تھی۔ڈی سیلوا نے کہاکہ پاکستان کے تمام بائولر اچھے ہیں،نسیم شاہ بہت تیز اور مہارت رکھنے والے باؤلر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اچھا لگا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس لانے میں سری لنکا نے اہم کردار ادا کیا۔