کراچی(این این آئی)پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹراورسمارا پروڈکشن لمیٹڈ اینڈبرٹش پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری16اور17اگست کو لندن میں پاکستان ایکسپو لندن اور یوکے پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس 2019 کا انعقاد کرے گا۔پاک ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے چیئرمین اور ٹریڈ ایمبیسڈر خورشید برلاس اور انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنٹ فہدبرلاس کانفرنس اور نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ ا س سلسلے میں انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کمرشل قونصلرشعیب ظفر سے بھی ملاقات کی ہے ۔