لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بمقابلہ بھارت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا،پاکستانی ٹیم کے فینز کی پاکستانی ٹیم کیلئے دعائیں،ٹوئٹر پر پاکستانی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصرے اورتصاویر شیئر کی جاتی رہیں،ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میدان میں 11 کھلاڑی اتریں گے لیکن ان کے پیچھے 22 کروڑ لوگوں کی دعائیں ہوں گی،قومی ٹیم کے مداح مومن ثاقب ایک رات پہلے ہی دبئی سٹیڈیم پہنچ گئے ،اپنی ٹویٹ میں کہا یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے ، اس سٹیڈیم میں سونامی آئے گا، پاکستانی ٹیم تاریخ رقم کرے گی،کئی صارفین پاک بھارت کھلاڑیوں کی تصاویردلچسپ میمزکیساتھ بھی شیئرکرتے رہے ۔