واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے پاک بھارت تعلقات میں ابتری کی ذمہ دار مودی حکومت ہے ۔ بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے دبائو کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی جانب آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی دونوں ممالک کی سرحدوں پر ٹینشن میں اضافے کا باعث بنی ہے بھارت پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کریگا بلکہ افغانستان میں طالبان کا وہ طاقتور گروہ جسکی پشت پناہی اور مالی مدد را کرتی ہے اسکو استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔زرائع یہی بتا رہے ہیں کہ کچھ افغان دہشت گرد خودکش دھماکے کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہو گے ہیں ۔ پروفیسر ہملٹن جوزف کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی آفر کو ٹھکرانا نہیں چاہیئے تھا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث خود بھارت کی خودسر اور انتہا پسندانہ پالیسیاں ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی ایکشن لیتے ہیں تو امریکہ اسکی مدد کو آئیگا ایسا کبھی بھی نہیں ہونے والا۔