مکرمی !جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا،جس کی ایک مثال آئے روز موبائل فون کے بدلتے ہوئے ماڈلز ہیں،کمپیوٹر سائنس میں جس سرعت سے ترقی ہوئی شائد ہی کسی اور میدان میں ہوئی ہو،اسی ایک ترقی نے پوری دنیا کو گلوبل ویلج بننے پر مجبور کردیا ،دوسرے لفظوں میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ پوری دنیا کو ڈیجیٹلائز کر کے آپ کے ہاتھ میں رکھ دیا۔دنیا جیسے جیسے ڈیجیٹلائز ہوتی جا رہی ہے ویسے ویسے آپ کے ہاتھ میں سمٹ کر آتی جا رہی ہے۔گویا اس دنیا کا ریموٹ آپ کے ہاتھ میں آگیا ہو۔گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان وژن منصوبہ کا اعلان کیا،جس کی سب سے اہم بات رضا باقر کے خطاب کے علاوہ تانیہ ایدروس کا خطاب تھا جو کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے،سنگاپور میں دنیا کی معروف کمپنی گوگل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھی جو کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے،سنگاپور میں دنیا کی معروف کمپنی گوگل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حیران کن اعدادوشمار بتاتے ہوئے تمام پاکستان کو حیران کردیا کہ 70 ملین پاکستانی براڈ بینڈ نیٹ استعمال کرتے ہیں،سو ملین پچیس سال سے کم عمر کے لوگ ہیں ۔دنیا دن بہ دن ڈیجیٹلائز ہوتی جارہی ہیلیکن بقول ان کے جہانگیر ترین نے انہیں پاکستان میں آکر پاکستان کی خدمت کے لئے موٹیویشن دی تو میری حب الوطنی نے انگڑائی لی اور میں مستعفیٰ ہو کر پاکستان میں آگئی۔ امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل قریب میں ترقی یافتہ ممالک سے مزیدپاکستانی بھی اپنی صلاحیتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں گے ۔ (مراد علی شاہدؔ دوحہ قطر)