واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے مقبوضہ کشمیر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حیران کن طور پر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کام کرنے والے تمام دہشتگرد گروہوں کی فوری طور پر حمایت اور ان کیلئے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون کا عزم مزید مستحکم ہوا ہے ۔