لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان تن شن کن کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد بشیر بٹ نے 9 رکنی کراٹے ٹیم کا اعلان کردیا۔میاں محمد شوکت ٹیم کوچ، منور بھٹی ٹیم منیجر، محمد بشیربٹ ریفری جبکہ کھلاڑیوں میں عبدالرحمن ، محمد اعظم، غوث مصطفی ، میاں محمد، طیبہ اشرف اور شاہ بی بی شامل ہیں۔ٹیم 20تا 22 نومبرکو ایران میں ہونیوالی انٹرنیشنل شوتوکان ۔تن شن کان کراٹے کے مقابلوں میں شرکت کریگی۔