اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے ۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، پاکستان جلد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے گا،اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیاجبکہ سینیٹر شبلی فراز سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن ال تھانی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ،حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،قطر کے سفیر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا وزیر اطلاعات نے خیرمقدم کیا۔
پاکستان جلد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے گا : شبلی فراز
جمعه 18 ستمبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 18 ستمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں