اسلام آباد (اے پی پی)امریکہ کے معروف بزنس میگزین فوربز نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے اورپاکستانی معیشت کے استحکام اوربڑھوتری کیلئے حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعے پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ، پاکستان کی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 4فیصد تک رہنے کاامکان ہے ، کورونا وباء کی کامیاب مینجمنٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی جیسا کہ 4 فیصد کی جی ڈی پی نمو سے ظاہر ہے ،پاکستان کی نمو کرنے کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی غماز ہے ۔میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ اور ہندوستان جیسے ممالک کو بھی کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ ، ڈوین جانسن ، اور ایلن ڈی جینیرز سبھی اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے ، جو توقع ہے کہ 2021 میں ابتدائی تخمینوں سے تجاوز کر کے ، تقریباً 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ابتدائی طور پر جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک نے بالترتیب 1.5 فیصد اور 1.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ۔ ملک کی فی کس آمدنی 14.6 فیصد 2020 میں 1،405 ڈالر سے بڑھ کر 2021 میں 1،610 ڈالر ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی کہ وہ 2020-2021ء میں 4.43 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی ۔ بھارت کی صورتحال بہت خراب ہے جس کے کرونا کیسز کی 28،441،986 کی ناقابل یقین تعداد اور اموات 338،013 اموات ہیں۔