اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئی ہے تاہم سری لنکن کرکٹر سیہان جے سوریا نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔سیہان جے سوریا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے جبکہ انہوں نے پاکستان میں ملنے والی سکیورٹی اور محبت کو شاندار قرار دیا ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی ہے ۔دوسری جانب انگلینڈ اور آئر لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوشگوا ر لمحات قرار دیا ۔